1 دسمبر، 2016، 2:41 PM

ایرانی وزیر خارجہ آئندہ چند دنوں میں ہندوستان ، چین اور جاپان کا دورہ کریں گے

ایرانی وزیر خارجہ آئندہ چند دنوں میں ہندوستان ، چین اور جاپان کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خاارجہ محمد جواد ظریف آئندہ چند دنوں میں ہندوستان ، چین اور جاپان کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خاارجہ محمد جواد ظریف آئندہ چند دنوں میں ہندوستان ، چین اور جاپان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا ہندوستان، چین اور جاپان کا دورہ پہلے سے طے شدہ ہے  ترجمان نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ ہندوستان میں افغانستان کے بارے میں ہارٹ ایشیا ممالک کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ ہارٹ ایشیا ممالک کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف  ہندوستان کے دورے کے بعد چین اور جاپان کے وزراء خارجہ کی دعوت پر مذکورہ ممالک کا دورہ کریں گے۔

News ID 1868683

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha